اردو

urdu

ETV Bharat / state

لڑکیاں تو لڑکیاں اب لڑکے بھی محفوظ نہیں - شاہ جہاں پور

بچوں کے ساتھ جنسی ہراساںی کرنے جیسے دل دہلا دینے والے واقعات میں سے ایک واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہ جہاں پور میں پیش آیا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Jun 17, 2019, 2:50 AM IST

Updated : Jun 17, 2019, 4:19 AM IST

شاہ جہاں پور کے پوویا گاؤں میں گذشتہ ہفتے کی شام کو 13 برس کے ایک لڑکے کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جو سے پورے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

اس میں واقعے ملوث چار ملزمین کی شناخت بالترتیب رحمان ، روی، گلی اور وسیم کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس اہلکار کے مطابق متاثر لڑکے کو شام کے وقت قریب کے باغ میں لے گئے اور چاروں ملزم نے مل اس بچے کا ریپ کیا۔

سینیئر پولیس افسر جسویر سنگھ نے کہا کہ اس واردات کے بعد سے چاروں ملزمین فرار ہیں، ان چاروں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 14 جون کو 8 برس کی ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پرتاپ گڑھ ضلع پیش آیا تھا جب اپنے مویشیوں کو قریبی جنگل میں چرانے لے گئی تھی۔

اس طرح کا ایک اور سانحہ سنت کبیر نگر ضلع میں رواں ماہ کی ابتدا میں پیش آیا ، جب 7 برس کی معصوم بچی کے ساتھ 57 برس کے بوڑھے آدمی نے ریپ کیا تھا۔ اس ملزم کی پہچان ونود رائے کے طور پر ہوئی۔

اور اب ایک معصوم بچے کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکیاں تو لڑکیاں لڑکے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 4:19 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details