اردو

urdu

ETV Bharat / state

جماعت سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو قرنطینہ کیا گیا - آئیسو لیشن وارڈ

اترپردیش کے دیوریا میں جماعت سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو ڈسٹرکٹ ویمن ہسپتال میں قرینطینہ کیا گیا اور سبھی کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

جماعت سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو قرینطینہ کیا گیا
جماعت سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو قرینطینہ کیا گیا

By

Published : Apr 5, 2020, 3:42 PM IST

ریاست اترپردیشش کے ضلع دیوریا میں کھو کھندو تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں جماعت سے تعلق رکھنے والے 13 افراد دہلی کے شاہین باغ سے آئے ہوئے تھے، جس کے بعد یہ اطلاع پولیس کو ملی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی اطلاع ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو دی۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے سبھی جماعتی ارکان کو ڈسٹرکٹ ویمن اسپتال میں بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ جس کے بعد سبھی کے نمونے جانچ کے لیے بی آرڈی میڈیکل کالج گورکھپور بھیجا گیا۔

وہیں اس سلسلے میں کھوکھندو کے تھانہ افسر شیام سندر تیواری کو اطلاع ملی کہ دہلی کے شاہین باغ میں رہنے والے 13 افراد ایک گاؤں میں رہ رہے ہیں۔ جس کے بعد پولیس افسر موقع پر پہنچ کر وہاں رہ رہے لوگوں سے ملاقات کی۔

اس کے بعد معاملے کی جانکارری ضلعی انتظامیہ کو دی۔ جس کے بعد ان تمام جماعتی ارکان کو آئیسولیٹ کرکے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے۔

وہیں تھانہ افسر شیام سندر تیواری نے بتایا کہ یہ لوگ 10 تاریخ کو دہلی کے شاہین باغ سے روانہ ہوئے تھے۔ 11 تاریخ کو پریاگراج پہنچے اور 17 تاریخ کو دیوریا پہنچے تھے۔ یہ لوگ گاؤں میں 15 دن سے ایک مسجد میں رہ رہے تھے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details