اردو

urdu

وارانسی میں کورونا کے 13 نئے مریض

By

Published : Jun 4, 2020, 8:05 AM IST

ضلع وارانسی میں کورونا کے 13 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

وارانسی میں کورونا کے 13 نئے مریض
وارانسی میں کورونا کے 13 نئے مریض

ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی میں 13 نئے کووڈ -19 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کوشش راج شرما نے بتایا کہ چار مریض ہاٹ اسپاٹ علاقہ کے ہیں جبکہ آٹھ افراد دوسرے اضلاع کے رہائشی ہیں، جو وارانسی میں رہ رہے ہیں جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

کوشش راج شرما نے بتایا کہ وارانسی میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 203 ہوگئی ہے اور وہیں 123 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 71 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ جبکہ اس وبا سے چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی 104 ہاٹ اسپاٹ علاقے بنائے گئے ہیں ابھی اور 6 ہاٹ اسپاٹ علاقے بنائے جائیں گے۔ بی ایچ یو کے مائیکروبائیولوجی لیب میں اب تک 6199 سیمپل کی جانچ ہوئی ہے جس میں 203 رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details