اردو

urdu

By

Published : Jun 1, 2020, 2:07 PM IST

ETV Bharat / state

علی گڑھ: کورونا کے مزید 13 مریض صحتیاب

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے اترولی ہسپتال سے 9 اور اے ایم یو جے این ایم سی سے 4 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 163 مریضوں میں سے 79 مکمل طور سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

13 more corona patients recovered in aligarh uttar pradesh
علی گڑھ میں کورونا کے مزید 13 مریض صحتیاب

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے اترولی ہسپتال سے علی گڑھ کے راج سکسینہ، روی، راجکمار، پوجا، دھرمندر، وکاس، روند، پپو اور شیوم اور اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سے طوطا رام، بشرہ، اقصی اور اسد نے آخرکار کورونا وائرس سے جنگ جیت لی اور ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ سبھی صحتیاب افراد نے بھی طبی عملے اور علی گڑھ انتظامیہ کے عہدے داران کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ جلد سے جلد سبھی متاثرین کو صحتیاب فرمائے۔

علی گڑھ میں کورونا کے مزید 13 مریض صحتیاب

ان سبھی لوگوں کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد اب یہ مکمل طور سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور ان کی رپورٹ بھی منفی آئی جس کے بعد ان کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ چھٹی کے وقت طبی عملہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہار پہنائے اور تالیاں بجا کر ہسپتال سے رخصت کیا۔

علی گڑھ میں کورونا کے مزید 13 مریض صحتیاب

ضلع علی گڑھ میں اب تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 163 تک پہنچ چکی ہے جس میں 79 افراد مکمل طور سے صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں اور 16 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وقت 68 ایکٹیو متاثرین ہیں جو علی گڑھ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details