دعوت و تبلیغ اور آپسی بھائی چارے کے لیے سرگرم رہنے والی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج آج کل آن لائن ایک مہم سائن پیٹیشن کی جاری ہے۔اس مہم کے ذریعہ کوشش کی جا رہی ہے کہ 12 ربیع الاول کو یوم رحمت کے طور پر منایا جائے۔ نیز اس دن کوئی نہ کوئی رحمت کا کام کرکے رحمت عالم کے پیغام کو عام کیا جائے۔ ریاست اترپردیش کے رامپور کے صدر دفتر سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اس مہم سے متعلق جانکاری حاصل کی۔
ربیع الاول ماہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس ماہ کو خصوصی طور پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے جانا جاتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق 12 ربیع الاول کو آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان 12 ربیع الاول کا خصوصی طور پر اہتمام کرتے ہیں۔ بھارت سمیت کئی ملکوں میں مسلمان اس دن کو عید ملاد النبی کے طور پر بھی مناتے ہیں۔