مرادآباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 127 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا۔
مرادآباد میں کورونا کے 127 نئے کیسز درج - مرادآباد میں لگاتار کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں لگاتار کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مرادآباد میں کورونا کے 127 نئے کیسز درج
ضلع میں اب تک 9,312 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے کل 152 اموات ہوئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
مرادآباد میں اب تک 8118 کورونا مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ فی الحال ضلع میں 1042 کورونا کے ایکٹیو کیسز ہیں جن کا تین ہسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔