اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا وائرس کے 120 نئے معاملے

ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 120 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی دورانیہ میں 191 متاثرہ افراد مکمل طور سے شفایاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔اس وقت ریاست میں کورونا انفیکشن کے ایکٹیو کیس کی تعداد ایک ہزار نو سوسنتالیس ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 7, 2021, 8:55 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں دو لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ستانویں کووڈ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5کروڑ 95 لاکھ 89 ہزار 422 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی ریکوری شرح 98.6 فیصد ہوگئی ہے۔

ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے بارے میں لوگوں کو مسلسل بیدار کیا جائے۔

کووڈ ویکسینیشن کی سہولت کے لیے آن لائن سلاٹ بکنگ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ تاکہ اس کی وجہ سے ویکسینیشن سینٹر میں بھیڑ جمع نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: پولیس انکاؤنٹرمیں دو لاکھ کا انعامی لٹیرا ڈھیر

انہوں نے کہا کہ مواضعات میں کامن سروس سینٹر کے ذریعہ کووڈ ویکسینیشن کے لیے مفت رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے ،مفت رجسٹریشن سہولیات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کوبتایا گیا کہ کل 06 جولائی 2021 کو ریاست میں 10 لاکھ 03 ہزار 425 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details