اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کی حکومت میں 12 ہزار کسانوں نے خودکشی کی' - اتر پردیش

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو الزام لگایا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں 12000 کسانوں نے خود کشی کر لی۔

By

Published : May 17, 2019, 9:53 PM IST

واڈرا نے اتر پردیش میں مرزا پور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للی تیش پتی ترپاٹھی کے حق میں روڈ شو کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دوران کسانوں کا ہراساں کیا گیا اور انہیں ان کے پیداوارکی مناسب قیمت نہیں ادا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں سے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کی آمدنی بڑھنے کے بجائے پہلے کے مقابلے میں آدھی ہو گئی۔ انہیں وقت پر کھاد، بیج اور ضروری اشیاء نہیں ملتی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم انتخابی مہم کے لئے ملک بھر جارہے ہیں لیکن انہوں نے کسانوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔ وہ اپنا سینہ 56 انچ کے ہونے کی بات کہتے ہیں لیکن ان میں کسانوں سے ملنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ’نیائے یوجنا ‘لے کر آئی ہے جس سے لوگوں خاص طور پر غریبوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details