ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ڈیزل چوری کے معاملے میں 34 کنٹراکٹ ملازمین پر کاروائی کی ہے جن میں چارباغ ڈیپو کے 12 کنٹراکٹ ڈرائیور کی خدمات ختم کردی گئی ہیں۔ وہیں قیصر باغ ڈیپو کے 19ڈرائیور کو برخاست کرنے کی کاروائی جاری ہے۔
ڈیزل چوری معاملہ، 12 ڈرائیورز برخاست
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں ڈیزل چوری کے معاملے میں کنٹراکٹ پر کام کرنے والے 34 ملازمین کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔
ڈیزل چوری کے معاملے میں روڈویز کے 12ڈرائیور برخاست
انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی قیصر باغ کے معاون سرکل مینیجر گورو ورما کو سات مہینے تک ڈیزل چوری کرنے والے ڈرائیوروں پر کاروائی نہ کرنے کے لئے نوٹس دی گئی ہے۔ ان سے سات دنوں کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔