اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anjuman Guldasta Matam انجمن گلدستہ ماتم کے 12 ارکان کو انعامات سے نوازا گیا - تنظیم کے ارکان کو اعزاز سے نوازاگیا

انجمن گلدستہ ماتم کے سکریٹری عباس ایچ این ایف نے بتایا کہ 10 دنوں تک مسلسل مجالس کی تیاری اور بندوبست ساتھ ہی انتظام وانصرام میں دلچسپی سے تعاون کرنے والے 14 ممبران کو انعام سے نوازا گیا۔ مذکورہ بالاتمام ایوارڈ اور اعزازات سابق ڈپٹی ڈائر کٹر، اطلاعات اور انجمن کے صدر ڈاکٹر وضاحت حسین رضوی اور بر درس کی جانب سے دیا گیا۔ Statement of Anjuman Guldsta Matam Secretary Abbas HNF

انجمن گلدستہ ماتم
انجمن گلدستہ ماتم

By

Published : Oct 3, 2022, 1:10 PM IST

لکھنؤ: انجمن گلدستہ ماتم کے سالانہ عشرہ مجالس کا آج اختتام ہو گیا،اس مو قع پر آج ہلور کےحسینہ (وقف عالم گیر ثانی ) میں مختلف امور میں تعاون کرنے والے 12ممبران کو شال، ایوارڈ اور مومنٹو دے کر اعزا ز سے سرفراز کیا گیا۔ ان 12 ارکان کے علا وہ 10 چھوٹے بچوں کو جنہوں نے مجلس سے قبل امام حسینؑ کو شاعری کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا، انہیں بھی انعا م سےسرفراز کیا گیا۔ Statement of Anjuman Guldsta Matam Secretary Abbas HNF



انجمن کے سکریٹری عباس ایچ این ایف نے بتایا کہ 10 دنوں تک مسلسل مجالس کی تیاری اور بندوبست ساتھ ہی انتظام وانصرام میں دلچسپی سے تعاون کرنے والے 14 ممبران کو بھی انعام سے سرفراز کیا گیا، مذکورہ بالاتمام ایوارڈ اور اعزازات سابق ڈپٹی ڈائر کٹر ، اطلاعات اور انجمن کے صدر ڈاکٹر وضاحت حسین رضوی اور بر درس کی جانب سے دیا گیا۔

نو حہ خوانی میں فرمان حیدر جاوید کو احمد حسین صا حب بیاض ایوارڈ ، آل رضاکو اظہار الحسن سینئر بیاض ایوارڈ ، شاہکار حسین کو فراست حسین ماتمی دستہ ایوارڈ‘، علمدار حسین کو محمد الیاس ماتمی دستہ ایوارڈ، انجمن کے سکریٹری کاظم رضا کو فصاحت حسین عشرہ مجالس ایوارڈ، محمد حیدر شبلو کو صغیر احمد عماری کو تبرکا ت ایوارڈ سید اصغر جمیل (صحافی )کو سید نفیس احمد (ایڈوکیٹ) فلاح انجمن ایوارڈ، سیدعنبر مہدی (بابا) کوسید عنا یت حسین قمرؔ ہلوری سوز و سلام ایوارڈ، شمشاد ہلوری کوسیدعترت حسین عترتؔ ہلوری نوحہ نگاری ایوارڈ، محمد ساجد محمود کوسیدعلی حسن تحصیلدار انتظامی امور ایوارڈ،سابق سکریٹری توفیق رضاکو سید توحید حسن مجموعی خدمات ایوارڈسے سرفراز کیا گیا۔



اس کے ساتھ ہی بہترین نظامت کے لیے افسر ہلوری اور پروگرام کے بہترین پریس کوریج کے لیے آفتاب حیدر کو شال اڑھا کر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10 برسوں سے ڈاکٹر وضاحسین رضوی اور ان کے بھائیوں کے ذریعہ انجمن کے پروگرامز میں خصوصی تعاون کرنے والوں کو مذکورہ بالاایوارڈ سے سرفراز کیا جاتا ہے ۔اس مو قع پر انجمن گلدستہ ماتم کے تمام ممبران اور اراکین کے علا وہ حسینی عزادار موجود تھے۔


مزید پڑھیں:procession in Memory Imam Hussain: سنبھل میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details