اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد ریلوے جنکشن پر 12 کوچ آئسولیشن وارڈ میں تبدیل - 12 isolation coaches ready at moradabad railway junction in uttar pradesh news

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کو سنبھالنے کے لیے مرادآباد ریلوے جنکشن پر 12 کے قریب قرنطینہ کوچ تیار کی گئی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق، کوچوں میں کورونا وائرس کے مریضوں سے نمٹنے کے لیے درکار طبی ضروریات پوری ہوچکی ہیں۔

12 isolation coaches ready at moradabad railway junction in uttar pradesh
مرادآباد ریلوے جنکشن پر 12 کوچ آئسولیشن وارڈ میں تبدیل

By

Published : Apr 26, 2020, 8:01 PM IST

مرادآباد ریلوے پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آر کنور سنگھ نے بتایا کہ مرادآباد ریلوے جنکشن پر کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 12 کوچ کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا گیا جو اب استعمال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

کنور سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ‘کورونا وائرس کے مریضوں کو سنبھالنے کے لیے 12 کے قریب کوچ میں آئسولیشن وارڈ تیار کیے گئے ہیں۔ یہ سب فی الحال چارج اور دیکھ بھال کے لئے واشنگ لائن کے تحت ہیں۔ لیکن اگر حکومت کو ریلوے کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو ان کو پٹریوں پر کھڑا کر دیا جائے گا’۔

سدھیر کمار نے کہا کہ ‘کوچوں کو کورونا وائرس کے مریضوں سے نمٹنے کے لیے درکار طبی ضروریات پوری ہو چکی ہیں’۔

وزارت صحت کے مطابق، اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 1793 کیسیز پائے گئے ہیں، جن میں سے 261 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں اور 27 کی موت ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details