ریاست اتر پردیش میں کورونا وبا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس دوران آج ریاست میں 6,846 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں دارالحکومت لکھنؤ میں 1117 نئے مثبت معاملے سامنے آئیں ہیں، جس کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 978 ہو گئی ہے، وہیں 4,349 لوگوں کی اب تک موت واقع ہوگئی ہے۔
لکھنؤ: کورونا کے 1117 نئے مثبت معاملے - Increase in Corona case in Uttar Pradesh
دارالحکومت لکھنؤ میں 1117 نئے مثبت معاملے سامنے آئیں ہیں، جس کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 978 ہو گئی ہے
لکھنؤ: کورونا کے 1117 نئے مثبت معاملے
وہیں لکھنؤ میں 1117 نئے مثبت معاملے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 38,334 جبکہ 28,301 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 506 لوگوں کی اموات ہوئی ہے، اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 9529 ہیں۔
لکھنؤ میں گذشتہ 16 دنوں میں 14 ہزار 204 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 184 لوگوں کی اموات ہوئی ہے، وہیں 10 ہزار 581 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔