اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sure Wokshop in AMU اے ایم یو میں 26 فروری سے انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا اہتمام

صنعت کے ماہرین اور اساتذہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس میں شروع ہونے والی بارہ ہفتوں کی شیور (اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ) ورکشاپ میں شرکا کو کاروبار اور مالیات سے متعلق امور کی جانکاری فراہم کی جائے گی۔

شعبہ کامرس کے زیر اہتمام انٹرپرینیورشپ ورکشاپ
شعبہ کامرس کے زیر اہتمام انٹرپرینیورشپ ورکشاپ

By

Published : Feb 22, 2023, 12:29 PM IST

Updated : Feb 22, 2023, 1:58 PM IST

اے ایم یو میں پانچ مارچ سے انٹرپرینیورشپ ورکشاپ

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 26 فروری سے اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ سے متعلق ورکشاپ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں شرکا کو کاروبار کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ معاشی منظر نامہ نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بدل رہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے اور کم عمری میں ہی اس کے لئے درکار ہنر سیکھ لیے جائیں تاکہ ملازمت کی تلاش کرنے کے بجائے آپ ملازمت دینے والے بن سکیں۔ اس سے نہ صرف معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ نئی نسل بااختیار بھی بن سکے گی۔

گیارہ ہفتوں تک چلنے والی انٹرپرینیورشپ ورکشاپ شرکا کے لیے ان کے کرئیر کو ترقی دینے اور انہیں ایک کامیاب کاروباری سفر کے لئے ہنر مند بنانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔ ورکشاپ 26 فروری سے اے ایم یو کے شعبہ کامرس میں ہر اتوار کے روز صبح دس بجے سے ہوگی۔ ورکشاپ کی کنوینر اور ڈائریکٹر پروفیسر آسیہ چودھری (شعبہ کامرس) نے موضوع کا تعارف کرتے ہوئے بتایاکہ شیور، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور یونیورسٹی آف ہیوسٹن (امریکہ) کے درمیان مفاہمت نامے کا اظہار ہے۔ ورکشاپ کا مقصد طلباء، صنعت کے ماہرین، اور کم وسائل والی کمیونٹیز اور متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممکنہ کاروباری افراد کے درمیان اشتراک و تعاون کے لئے ایک تعلیمی اور نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AMP Conference in Lucknow اے ایم پی مارچ میں لکھنؤ میں ایک کانفرنس منعقد کرے گی

آسیہ نے مزید بتایاکہ ورکشاپ نہ صرف اکاؤنٹنگ، ٹیکسیشن، قانون، مارکیٹنگ، مالیاتی خواندگی، بینکنگ وغیرہ کے حوالے سے 60 شرکاء کو سہولت فراہم کرے گی بلکہ ڈسٹرکٹ انڈسٹری سینٹر، بینکرز، فنڈ مہیا کرنے والوں، خریداروں، اور سپلائرز وغیرہ کے ساتھ بھی اشتراک میں مددگار ہو گی۔ ہر ممکنہ کاروباری شخص کی مدد ایک کنسلٹنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ کنسلٹنٹ کامرس، اکنامکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن کا پس منظر رکھنے والے طالب علم ہیں جو قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیں گے اور نظریاتی علم کو عملی تجربے میں تبدیل کرنے میں مددگار ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور صنعت کے مختلف ماہرین جیسے کہ ڈسٹرکٹ انڈسٹری سینٹر؛ کینرا بینک، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کمرشیل لائرز، مارکیٹرز وغیرہ ورکشاپ کے شرکاء کو مفید معلومات فراہم کریں گے۔

Last Updated : Feb 22, 2023, 1:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details