اردو

urdu

ETV Bharat / state

Geo Scientist Exam 2022: اے ایم یو کے 11 طلباء نے جیو سائٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی - Geo Scientist Examination 2022

اے ایم یو کے شعبہ جیولوجی کے 11 طلباء نے جیوسائنٹسٹ ( مینز ) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس سے شعبہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ حالانکہ انٹرویو ابھی باقی ہے۔ 11 students AMU cleared the Geoscientist exam

اے ایم یو کے 11 طلباء نے جیو سائٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی
اے ایم یو کے 11 طلباء نے جیو سائٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی

By

Published : Aug 31, 2022, 5:39 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ارضیات (جیولوجی) کے 11 طلباء نے جیوسائنٹسٹ ( مینز ) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ طلباء کی کامیابی سے شعبہ میں خوشی کا ماحول ہے، حالانکہ انٹرویو ابھی باقی ہے۔ تاہم صدر شعبہ سمیت طلباء اور دیگر اساتذہ کو پورا یقین ہے کہ سبھی طلباء انٹرویو میں بھی کامیابی حاصل کریں۔ AMU students cleared the Geoscientist exam

اس حوالے سے صدر شعبہ پروفیسر کنور فراہیم خاں نے کہا کہ یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کے زیر اہتمام اس امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء میں تنویر احمد، ابوذر کمال، نوہید خان، محمد ساجد، غلام آصف، الماس آفرین، عاطف رضا، شاہ حسین، رامش مہدی، طاہر خان اور نیر ثاقب شامل ہیں۔

ویڈیو

کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ میں ان تمام طلباء کو ہر طرح کی ممکنہ مدد اور سہولت فراہم کی جاتی ہے جو ایک بہتر کیریئر اور اعلی تعلیم کے لئے مذکورہ مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔

صدر شعبہ نے بتایا نے انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جب ان کا فائنل سلیکشن ہوگا تو یہ اعلی درجے کے افسر مانے جائیں گے اور ان کی تنخواہ بھی اعلی درجے کی ہوگی۔ ان 11 طلباء کی کامیابی طلباء کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ AMU students cleared Geoscientist exam

مزید پڑھیں:

یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کے زیر اہتمام کمبائنڈ جیوسائنٹسٹ (مینز) امتحان 2022 میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو خوش نصیب بتایا، طلباء کا کہنا ہے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد خوشی تو ہے لیکن ساتھ ہی گھبراہٹ بھی ہے کیونکہ انٹرویو کا مقابلہ مشکل ہے جس کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں۔

کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم رامش مہدی نے بتایا انٹرویو میں ہر ایک سیٹ پر تین امیدوار ہیں اس لئے مقابلہ آسان نہیں ہے، یہ گریڈ اے کی نوکری ہے، آئی اے ایس کی جو رینک ہوتی ہے وہی ہماری بھی رینک ہوگی لیکن ہمارے پاس ایڈمنسٹریٹو سروس نہیں ہوگی بلکہ ہمارے پاس جیولوجیکل سروس ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details