پولیس تمام معاملوں کے ملزمین پر سخت کارروائی کررہی ہے،وہیں محمد پور کھالہ تھانہ حلقہ کے لالے پوروا کے موضعہ سیلک میں 20 جولائی کو کھیت میں بھینس چرانے کے معاملے میں دو فریقین میں تنازع ہوگیا دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کی گئی، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، اور ان پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گی۔
بارہ بنکی: فائرنگ کے الزام میں 11 افراد گرفتار - بارہ بنکی کی خبریں
اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی پولیس نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح مستعد ہوگئی ہے۔
بارہ بنکی: فائرنگ کے جرم میں 11 افراد گرفتار
واضح رہے کہ مذکورہ گاؤں میں 20 جولائی کو اننت رام کے کھیت میں پتی لال کی بھینس گھس آئی تھی۔ اس کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کی گئی تھی۔
اس معاملے کو لیکر دونوں فریقین کی جانب سے 21 جولائی کو تھانے میں تحریر دی گئی تھی۔ تحریر کی بنیاد پر پتی لال کی جانب سے 6 اور اننت رام کی جانب سے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے پاس سے دو طمنچے بھی برآمد کیے۔