قومی درالحکومت دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 1041 نئے معاملے سامنے آئے، جبکہ اس دوران 26 مریضوں کی موت ہوگئی۔
دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1041 نئے معاملے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 127365 ہوگئی۔
اس مدت میں 1415 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے مجموعی طور پر 109065 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔
دہلی میں ریکوری شرح 85.63 فیصد ہوگئی ہے، تاہم بیس جولائی کو 54 دن کے طویل وقفہ کے بعد یعنی 27 مئی کے بعد نئے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے کم 954 رہی تھی۔
واضح رہے کہ منگل سے یہ پھر بڑھ کر ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، دارالحکومت دہلی میں 26 مزید لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 3745 ہوگئی ہے۔