اردو

urdu

ETV Bharat / state

یونیورسٹی کے سو سالہ جشن کی تیاریاں - مظاہروں کے دوران اے ایم یو کے سو برس مکمل

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کے سو برس مکمل ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

مظاہروں کے دوران اے ایم یو کے سو برس مکمل
مظاہروں کے دوران اے ایم یو کے سو برس مکمل

By

Published : Dec 17, 2019, 11:28 AM IST

Updated : Dec 17, 2019, 2:12 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کے سو برس مکمل ہونے پر علیگ برادری کے لیے ایک خاص دن ہوگا کیونکہ اس دن عالمی شہرت یافتہ ادارہ قیام کے سو برس پورے ہو جائیں گے۔
ابھی تک یونیورسٹی کا سفر کافی شاندار رہا ہے۔ اتنے برسوں میں اے ایم یو نے ملک و قوم کی خدمت کرنے میں ایک الگ شناخت بنائی ہے۔

اے ایم یو کے سو برس مکمل ہونے سے پہلے سر سید ہاؤس میں شاہد نے قدیم خاص شیروانی کے بٹن سر سید ہاؤس کو عطیہ کیا۔ بٹن پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا مونوگرام بنا ہوا ہے۔

مظاہروں کے دوران اے ایم یو کے سو برس مکمل

بتا دیں کہ سر سید احمد خان نے سنہ 1875 میں 'محمڈن اینگلو اورینٹل کالج' کی بنیاد ڈالی، جسے سنہ 1920 میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔

بتا دیں کہ 16 دسمبر 1920 کو محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کو یونیورسٹی بنانے کے لیے شروعات کی گئی تھی جبکہ 24 ستمبر 1920 کو پارلیمنٹ میں یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے ایکٹ پاس ہوا تھا۔
ایک دسمبر 1920 کو یونیورسٹی کے لیے گزٹ پاس ہوا تھا اور 17 دسمبر کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر جشن منا گیا تھا۔

Last Updated : Dec 17, 2019, 2:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details