اردو

urdu

ETV Bharat / state

آلودہ پانی پینے سے 100 افراد بیمار - ہینڈ پمپ کا پانی پیا

ضلع مہوبہ میں آلودہ پانی پینے سے تقریبا 100 سے زائد افراد بیمار ہو گئے ہیں۔

آلودہ پانی پینے سے 100 افراد بیمار
آلودہ پانی پینے سے 100 افراد بیمار

By

Published : Feb 5, 2020, 3:16 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے کے پلکا گاؤں میں آلودہ پانی پینے سے بدھ کو تقریبا 100 سے زیادہ افراد بیمار پڑ گئے۔

مہوبہ ضلع ہسپتال کے چیف میڈیکل افسر آر پی مشرا نے بتایا کہ 'اطلاع کے مطابق گاؤں کے کچھ لوگوں نے ایک ہینڈ پمپ کا پانی پیا اور اس کے بعد وہ بیمار ہوگئے۔
اس ضمن میں ہینڈ پمپ کے پانی کے نمونے کو جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ پانی پینے کے بعد لوگوں کو الٹی۔دست کی شکایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساٹھ سے زیادہ افراد کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details