بغیر ماسک کے گھومنے والے نوجوانوں کے ساتھ ہی ایک موٹر سائیکل پر دو افراد کے سوار ہونے سے چالان وصول کیا گیا۔
امروہہ: ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ - چالان وصول
سب کلکٹر وویک یادو اور امروہہ شہر کوتوالی کے انچارج نے مشترکہ طور پر شہر کے بازاروں کا جائزہ لیا ۔
امروہہ: ماسک نہ استعمال کرنے پر جرمانہ
ریاست اترپردیش کے امروہہ شہر میں بازار کھولنے کے بعد، سب کلکٹر وویک یادو اور کوتوالی شہر انچارج راجندر کمار نے بازاروں کا دورہ کیا۔
سب کلکٹر وویک یادو نے کہا کہ دورہ اس لیے کیا گیا کہ لوگ لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کررہے ہیں یا نہیں، ماسک نہ پہننے والوں اور ایک موٹر سائیکل پر دو افراد کے سواری کرنے پر چالان کیا گیا ان سے 100 اور 250 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔