اترپردیش کے وزیر ریاست برائے نقل وحمل (آزاد چارج) دیا شنکر سنگھ نے گزشتہ ماہ جائزہ میٹنگ کے دوران معاہدہ شدہ(کانٹریکٹ) ڈرائیوروں و کنڈکٹروں کا محنتانہ بڑھائے جانے کی ہدایت ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے افسران کو دی تھی۔ مذکورہ ہدایات کی تکمیل میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے آج کافی غوروخوض کے بعد معاہدہ شدہ ڈرائیوروں کنڈکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔UP Govt Hike 16 Pisa/Km For UPSRTC Contract Drivers
معاہدہ شدہ ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کے محنتانہ کی شرح پر نظر ثانی کرتے ہوئے 1.59روپئے فی کلومیٹر کی شرح کی جگہ پر اب 1.75روپئے فی کلومیٹر کی شرح سے ادائیگی کی جائےگی۔ یہ ادائیگی ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو یکم جنوری 2023سے منظور ہوگی۔ یہ اضافہ معاہدہ شدہ ڈرائیوروں کنڈکٹروں کو واجب الادا محنتانہ رقم(بیسک بنیادی) میں کی گئی ہے۔ دیگر شرائط پہلے کی طرح ہی رہیں گی۔ مذکورہ اضافہ سے تقریباً 22000معاہدہ شدہ ڈرائیورکنڈکٹر مستفید ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اترپردیش میں عارضی طور پر رکھے گئے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا تنخواہ میں اضافہ کیا جائے ، کئی برسوں سے سرکاری بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا، مہنگائی کی وجہ سے ان کو متعدد مشکلات کا سامنا تھا حکومت نے ان کے مطالبات پر غور و فکر کیا اور اس کے بعد ان کی تنخواہوں میں دس فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
UPSRTC Contract Drivers یوپی کے سرکاری بسوں کے ڈرائیوروں کنڈکٹروں کی تنخواہ میں 10فیصد کا اضافہ - اتر پردیش حکومت کا فیصلہ
اترپردیش کے کونٹریکٹ بس ڈروائیور اور کنڈکٹرز کی تنخواہ میں رواں ماہ سے دس فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے،ریاست کے ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اس کا اعلان کیا ہے۔UP Govt Hike 16 Pisa/Km For UPSRTC Contract Drivers
یوپی