پولیس ذرائع کے مطابق 'امیٹھی کوتوالی علاقے کے لالہ کا پروا بھریتھا کے رہنے والے 5 افراد پیر کو دیر رات بولیرو سے گوری گنج علاقے کے سنبھاوا گاؤں ایک عیادت میں آئے ہوئے تھے۔ دیر شام ضلع اسپتال میں داخل ایک مریض کی عیادت کے بعد تمام لوگ بولیرو سے واپس گھر جا رہے تھے۔ اس دوران گھنے کہرے کی وجہ سے 'گوری گنج- امیٹھی شاہراہ' پر سامنے سے آ رہے ٹرک نے بولیرو کو ٹکر مار دی۔'
اس حادثے میں بولیروپر سوار سریندر کشیپ (45)، شري چند (42)، كلپناتھ (43)، دھیرج (38) اور منوج (27) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی کواستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہی ایک دوسرے حادثہ میں شاہ جہاں پور کے صدر بازار علاقے کے شاه مت گنج گوٹيا گاؤں کے رہنے والے پانچ نوجوان ایک گاڑی سے اپنے دوست دھرمیندر کی بارات میں شامل ہونے کے لئے کار سے پیلی بھیت کے بيسل پور علاقے کے ایک گاؤں جا رہے تھے۔