مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ اسپتال ادھم پور میں عالمی یوم صحت کے موقع پر آج ڈاکٹروں نے مریضوں کو صحت کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے انہیں بیدار رہنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ وجے رینا نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
انہوں نے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کرنے کے طریقوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح سے صحت مند رہ سکتے ہیں۔