جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں واقع ضلع ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ ادھم پور کے ایک گاؤں سے ضلع ہسپتال آئی حاملہ خاتون کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نہ تو بیڈ دیا گیا اور نہ ہی اسے کمبل دیا گیا۔ خاتون کو ایک بینچ پر رات گزارنے پر مجبور ہونا پڑا۔
اس بات کا پتہ جیسے ہی مقامی رہنما سمت مگوترا کو لگا تو انہوں نے فورا ہسپتال پہنچ کر بیمار خاتون کا حال چال لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام لگایا کہ ان کی جانب سے نہ تو خاتون کو کوئی بیڈ دیا گیا اور نہ ہی اسے کمبل دیا گیا۔