اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ہر ہفتہ 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن - سیکشن 144

جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور میں کورونا معاملے میں مزید اضافے کی وجہ سے ہر ہفتے کے آخر میں 55 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن کا نافذ کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر: ہرہفتہ 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن
جموں و کشمیر: ہرہفتہ 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن

By

Published : Jul 20, 2020, 8:57 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 24 جولائی سے 'ویکینڈ لاک ڈاؤن' کا اعلان کیا ہے۔ ہر ہفتے جمعہ کی رات 10 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگا جو پیر کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔ پورے ضلع میں پر ہفتہ 55 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن ہوگا۔ اس دوران ٹریفک پر مکمل پابندی ہوگی۔

کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مزید اضافے کے سبب ڈی سی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ضلعی چیئرمین ڈاکٹر پیوش سنگلا نے 24 جولائی سے ضلع میں ہر ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ضلعی ڈپٹی کمشنر نے سی آر پی سی کی سیکشن 144 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 24 جولائی بروز جمعہ صبح 10 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بابری مسجد انہدام کیس: 24 جولائی کو اڈوانی کا بیان قلمبند ہوگا


اس دوران پیدل، گاڑیوں اور ہر قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ صرف ایمرجنسی ضرورت کے پیش نظر ہی نکلنے کی اجازت ہوگی۔ ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کو ٹکٹ دکھا کر جانے کی اجازت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details