اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور غیر قانونی لکڑی کے الزام میں تین گرفتار - kashmir khabar

ادھم پور کے چِنینی میں غیر قانونی لکڑی کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 40 لکڑی کے شہتیر سمیت دیگر اشیاء ضبط کرلی ہے۔

لکڑی کی اسمگلنگ میں گرفتار کیے گئے ملزمین پولیس کے ساتھ
لکڑی کی اسمگلنگ میں گرفتار کیے گئے ملزمین پولیس کے ساتھ

By

Published : Jan 5, 2021, 12:15 PM IST

لکڑی کی اسمگلنگ میں گرفتار کیے گئے ملزمین پولیس کے ساتھ

لاٹی پولیس کے مطابق ادھم پور کے چِنینی میں غیر قانونی لکڑی کا کاروبار چوری چھپے زوروں پر چل رہا تھا۔ جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھاوا کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ پکڑے گئے تین ملزمین کی شناخت محمد صادق، منصور احمد اور من شوز حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ان تینوں افراد پر پولیس نے کیس درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ادھم پور غیر قانونی لکڑی کے الزام میں تین گرفتار

اطلاعات کے مطابق لاٹی کے جنگل میں لکڑی کی اسمگلنگ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او احمد شفیع زرگر کی ہدایت پر لاٹی کے تھانہ انچارج اجے انگوترا کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ موقع سے پولیس ٹیم نے 40 شہتیر سمیت دیگر سامان برآمد کیا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کی جانب سے لکڑی کے شہتیر ضبط کرلیے گئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details