اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمت مگوترا نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

کانگریس کے سینیئر لیڈر سمت مگوترا نے پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں 70 مرکزی وزرا کا دورہ کرایا، جس کا مقصد جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا تھا لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے آنے والے وزرا محض دکھاوے کے لیے آئے تھے۔

سمت مگوترا نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
سمت مگوترا نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

By

Published : Oct 13, 2021, 4:05 PM IST

کانگریس رہنما مگوترا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی وزیر کا ادھم پور میں دورہ ہوتا تھا۔ ضلع انتظامہ افسر کو پروٹوکول کے تحت وزیر کے ساتھ جانا پڑتا تھا، جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے لوگوں کو دفاتر جانے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

سمت مگوترا نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

مگوترہ نے کہا کہ ادھم پور میں گذشتہ کئی مہینوں سے پانی کی قلت ہے، جس کی وجہ سے نوراترا کے دوران لوگوں کو خاص طور پر خواتین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھم پور کا دورہ کرنے والے وزرا پانی کی قلت پر قابو پانے یا کوئی نیا پروجیکٹ دیتے تب ہم اسے آوٹ ریچ پروگرام مانتے۔

مگوترہ نے بتایا کہ ہم نے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے بات کی تو یہ جانکاری ملی کہ محکمہ نے 90 کروڑ کا پروجیکٹ بھیجا ہے تاکہ ادھم پور کے لیے پانی کا ایک نیا یونٹ تیار کیا جاسکے۔ لیکن یہاں سے دو بار جیتنے والے رکن پارلیمان پتہ نہیں کیس کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ سری نگر پہنچے

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی طرف سے بھیجے گئے 90 کروڑ کے منصوبے کو جلد منظور کیا جائے تاکہ ہمارے ادھم پور کے لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details