اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور کی طالبہ دھارا مہاجن ناسا کے لیے منتخب - لیبارٹری کے پروگرام میں حصہ

ادھم پور میں 11ویں جماعت کی طالبہ دھارا مہاجن کو ناسا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہاں وہ ایک ہفتے تک لیبارٹری کے پروگرام میں حصہ لیں گی۔ ضلع ادھم پور کی یہ پہلی طالبہ ہیں، جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

ادھم پور کی طالبہ دھارا مہاجن ناسا کے لیے منتخب
ادھم پور کی طالبہ دھارا مہاجن ناسا کے لیے منتخب

By

Published : Oct 24, 2021, 10:56 PM IST

Updated : Oct 25, 2021, 11:53 AM IST

جموں و کشمیر کے ادھم پور میں 11ویں جماعت کی طالبہ دھارا مہاجن کو ناسا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہاں وہ ایک ہفتے تک لیبارٹری کے پروگرام میں حصہ لیں گی۔ ضلع ادھم پور کی پہلی طالبہ ہیں، جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور اس کے ساتھ ایک اور طالبہ بھی منتخب کی گئی ہے لیکن انہیں ابھی انتظار کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

ادھم پور کی طالبہ دھارا مہاجن ناسا کے لیے منتخب

دھارا کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اسے ناسا جانے کا موقع ملے گا لیکن اس کے لیے اس نے بہت محنت کی ہے، تمام امتحانات پاس کیے اور آج اسے ناسا جانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی ان کا خاندان بھی بہت خوش ہے۔ اس موقع پر ان کی والدہ نے بتایا کہ دھارا بچپن سے ہی پڑھائی میں بہت تیز تھیں اور وہ ہمیشہ اول آتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پڑھائی میں ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Pragya Singh Thakur: اسکول سے متصل مسجد میں نمازیوں کے آنے پر اعتراض

واضح رہے کہ دھارا نو جنوری 2023 سے 20 جنوری 2023 تک ناسا کے پروگرام میں حصہ لیں گی اور سائنسدانوں سے بھی ملاقات کریں گی۔

Last Updated : Oct 25, 2021, 11:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details