ادھمپور:ادھمپور ریلوے اسٹیشن کا نام کیپٹن تشار مہاجن کے نام پر رکھا جائے گا، اس حوالے سے مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے۔واضح رہےکہ کیپٹن تشار مہاجن 9 پیرا (بھارتی فوج کی اسپیشل فورسز) کے افسر ہیں اور وہ فروری 2016 میں پلوامہ میں جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت پر عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے تھے۔
مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے جمعرات کو سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیپٹن تشار مہاجن کے خاندان، دوستوں، مقامی لوگوں اور سیاستدانوں کی طویل التواء کی درخواست کو قبول کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہے۔بتادیں کہ کیپٹن مہاجن کا تعلق ادھمپور ضلع سے تھا اور اس نے وطن کے تئین اپنی جان دی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہماری درخواست کے جواب میں، حکومت ہند نے ادھمپور ریلوے اسٹیشن کا نام "شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن" رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر انتظامہ کو باضابطہ طور پر مطلوبہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے ایک مکتوب بھیجا گیا ہے۔دریں اثناہ، ‘دی تشار مہاجن ٹرسٹ’ نے وزیر اعظم نریند مودی ، مملکت وزیر جتیندر سنگھ اور دیگر بی جے پی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔