اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: پنجاب کے تین افراد اسمگلنگ کے دوران گرفتار - جخینی چوک

ادھم پور پولیس نے تلاشی مہم کے دوران تین افراد کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ جن کے پاس سے 60 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔

Udhampur Police  arrested three with 60 kg of narcotics
ادھم پور: پنجاب کے تین افراد اسمگلنگ کے دوران گرفتار

By

Published : Aug 9, 2020, 4:14 PM IST

منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ضلع پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، ادھم پور پولیس نے جمعہ کو ایک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ جمعہ کو پولیس نے پنجاب کے تین افراد کو 60 کلوگرام منشیات (بھکی) کے ساتھ گرفتار کیا۔

ادھم پور: پنجاب کے تین افراد اسمگلنگ کے دوران گرفتار

ادھم پور پولیس نے جخینی چوک پر تلاشی کے لئے پنجاب سے وادی کی طرف جارہے ٹرک نمبر PB13-V6046 کو روکا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ٹرک میں لے جائی جارہی 60 کلوگرام منشیات (بھکی) برآمد کی۔

پولیس نے منشیات کو قبضے میں لے لیا اور ٹرک ڈرائیور سکھپریت سنگھ، اس کا ساتھی جگ دیو سنگھ اور جگ روپ سنگھ، تینوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تینوں پنجاب میں لدھیانہ کے رہائشی ہیں۔

پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تینوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details