اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: کووڈ 19 کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت ہدایت - کووڈ-19 کے اصولوں کی خلاف ورزی

ادھمپور میونسپل کونسل کی جانب سے گاڑیوں پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سختی سے کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کووڈ-19 کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت ہدایت
کووڈ-19 کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت ہدایت

By

Published : Jul 20, 2020, 6:15 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے تعلق سے لاپروائی برتنے والوں پر سخت حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے نگر پریشد کی جانب سے مختلف علاقوں میں مہم بھی چلائی گئی۔ مہم کے ذریعے ماسک و سماجی دوری کا خیال نہ رکھنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

کووڈ-19 کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت ہدایت

آپ کو بتا دیں کہ 'ضلع ترقیاتی کمشنر پیوش سنگلا نے کووڈ 19 وبا کے تعلق سے کسی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کا حکم جاری کیا ہے، اس حکمنامے کے تحت کوئی بھی فرد بنا ماسک کے بازار میں نظر آئے گا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جا ئے گا۔'

اس تعلق سے انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کونسل کے افسران اور ملازمین کو شہری سطح پر اختیارات دیے گئے ہیں جبکہ محکمہ دیہی ترقی کے افسروں، سرپنچوں اور پنچوں کو گاؤں کی سطح پر اختیار دیا گیا ہے۔ میونسپل کونسل کے ذریعہ آج ایک بڑی مہم چلائی گئی تھی جس میں ماسک نہیں پہنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

کورونا وبا: سماجی اور معاشی اعتبار سے خواتین متاثر


میونسپل کونسل کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ مہم آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں، سلامت رہیں اور اگر وہ بازار آنا چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details