اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against High Power Bills in Udhampur: ادھم پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر احتجاج - اودھم پور کی خبر

ادھم پور میں بجلی کا دوگنا بل آنے پر سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے محکمہ بجلی کے خلاف Udhampur Former MLA Protests Against High Power Bills احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی جلد از جلد ان بڑھائے ہوئے بلوں کو منسوخ کرے تاکہ عام لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں۔

By

Published : Dec 23, 2021, 7:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کئی لوگوں کے بجلی کے بل Udhampur People Getting High electricity Bills زیادہ آئے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے کارکنوں کے ساتھ بجلی محکمہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ Udhampur Former MLA Protest Against High Power Bills کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ بجلی بل کے نام پر لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔


منکوٹیا نے کہا کہ محکمہ بجلی کے اہلکار گھر بیٹھ کر بغیر ریڈنگ اور میٹر کی جانچ کے بجلی صارفین کو بل بھیج رہے ہیں۔ لوگوں کے بجلی کے بل بہت آرہے ہیں۔ لوگوں میں محکمہ کے خلاف غصہ اور ناراضگی ہے۔

ادھم پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر احتجاج

منکوٹیا نے بتایا کہ پچھلی بار نیرج کوہلی نامی شخص کا بل 250 روپے آیا تھا، لیکن اس بار 15 ہزار آیا ہے۔ ٹکری کے رہنے والے رتن سنگھ کو آٹھ ہزار، سین ٹھکرا کے بنسی لال کو 160 کے بجائے 757 روپے کا بجلی کا بل آیا ہے۔ مختلف پنچایتوں میں رہنے والے لوگوں کے بل تقریباً دوگنے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ پچھلے مہینے کا بل اتنا کم اور دوسرے مہینے کا دگنا سے زیادہ کیسے ہو سکتا ہے۔ وارڈ نمبر 17 کے رہنے والے موہن لال یومیہ مزدور ہیں۔پانچ ہزار روپے ماہانہ کام کرنے والے اس مزدور کا بجلی کا بل 10 لاکھ 15 ہزار 312 روپے آگیا ہے۔ سرکاری محکموں کے پاس کروڑوں روپے کے بجلی کے بل برسوں سے بقایا ہیں لیکن ان کی بجلی کاٹی نہیں جاتی اور اگر غریب آدمی ایک ماہ کا بل ادا نہیں کرتا تو اس کا بجلی کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے۔

منکوٹیا نے کہا کہ لوگ صحیح بل بھرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس طرح گھر بیٹھے ہزاروں لاکھوں روپے میں بل بڑھائے جائیں گے تو یہ لوگ وہ بل دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی جلد از جلد ان بڑھائے ہوئے بلوں کو منسوخ کرے تاکہ عام لوگوں کے مسائل حل ہوں۔


مزید پڑھیں:احمدآباد: دگنا بجلی بل بھیجنے کے خلاف احتجاج

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details