اردو

urdu

By

Published : Apr 25, 2021, 8:35 AM IST

ETV Bharat / state

ادھمپور: ڈسٹرکٹ کمشنر نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی

ادھم پور کی ڈسٹرکٹ کمشنر اندو کیول چب نے بازار کا دورہ کرکے لوگوں کو کورونا کے تئیں احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی اپیل کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا انتباہ دیا۔

udhampur district commissioner visit market due to corona virus
ادھم پور کی ڈسٹرکٹ کمشنر اندو کیول چب

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کورونا کے کیسیز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ادھم پور کی ڈسٹرکٹ کمشنر اندو کیول چب نے ادھمو پور بازار کا دورہ کرکے لوگوں کو کورونا کے تئیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرنے کےساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا۔

ادھم پور کی ڈسٹرکٹ کمشنر اندو کیول چب


اس دوران ضلع کمشنر نے بازار میں دکانداروں کو دکانوں پر بھیڑ کو کم کرنے اور دوکان کے اندر بھی صارفین کو دو گز کے فاصلے پر عمل کرانے کی اپیل کیں اور جو دوکاندار اس کی خلاف ورزی کرینگے ان پر 2000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا نیز ضرورت پڑنے پر ان دکانوں کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے

ڈپٹی کمشنر نے اسپیکر کے ذریعہ عوام کا آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ادھم پور میں کورونا کے کیسز میں اضافہ نہ ہو اس کے لیے آج سے ہی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details