صوبہ جموں کے ادھمپور ضلع میں عدالت نے جنسی زیادتی کے معاملہ میں ملوث دو بھائیوں کی ضمانت کو مسترد کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق 21 فروری 2021 میں ایک شخص کی جانب سے تحریری شکایت چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ ادھمپور کے پاس درج کروائی گئی تھی۔ جس میں ایس ایچ او پولیس سٹیشن ادھمپور کو جنسی زیادتی کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کرنے کے لئے سفارشات طلب کی گئی تھی۔
عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے محمد حنیف اور اس کے بھائی محمد مشتاق ولد فیروز الدین اور دو نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کر لیا تھا۔