ادھم پور میں ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز دو روزہ کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر 71 سب ایریا کے کمانڈنٹ جے ایس کوہلی نے مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔ انہوں نے چمپئن شپ کا افتتاح شمع روشن کر کے کیا۔
مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر سریندر سنگھ خالصہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو آگے لے جانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔