جموں و کشمیر کے جموں سے ڈوڈہ جانے والی ایک بس ہفتہ کی صبح ادھم پور ضلع کے بٹل بالیاں علاقے میں بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 19 مسافروں کو ادھم پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ چھ مسافروں کو جموں کے اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ یہ سڑک حادثہ صبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔ Twenty Five passengers injured in bus overturn in Udhampur
Bus Accident in Udhampur: ادھم پور میں بس الٹنے سے پچیس مسافر زخمی - ادھم پور میں بس حادثہ
ضلع ادھم پور کے بٹل بالیاں کے قریب جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ Road Accident in Udhampur
ادھم پور میں بس الٹنے سے پچیس مسافر زخمی
یہ بھی پڑھیں: Army Vehicle Accident in Ladakh: لداخ میں خطر ناک سڑک حادثہ، سات فوجی ہلاک، انیس دیگر زخمی
مسافروں کا کہنا تھا کہ 'بس ڈرائیور بہت تیز چلا رہا تھا۔ وہ بے قابو ہو کر سڑک کے نیچے گر گئی جس سے 25 افراد زخمی ہو گئے۔ لوگوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع ہسپتال لایا گیا۔ ان میں سے چھ کو بہتر علاج کے لیے جموں جی ایم سی ریفر کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
Last Updated : May 28, 2022, 11:12 AM IST