اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور میں 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام کا انعقاد

ہر سال کی طرح اس بار بھی دیوالی کے موقع پر گول مارکیٹ ادھم پور میں 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں عہدیداروں اور معززین نے شرکت کی اور ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے نام پر دیا روشن کیا۔

ادھم پور میں 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام کا انعقاد
ادھم پور میں 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام کا انعقاد

By

Published : Nov 4, 2021, 5:14 PM IST

جموں کشمیر کے ادھم پور گول مارکیٹ میں بدھ کی شام سماجی کارکن سریندر سنگھ خالصہ کی نگرانی میں 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں انتظامیہ اور پولیس کے کئی افسران کے علاوہ شہر کے معززین اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

ادھم پور میں 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام کا انعقاد

پروگرام کا آغاز شہداء کے نام پر دیا روشن کر کے کیا گیا۔ اس موقع پر سریندر سنگھ خالصہ نے کہا کہ شروع میں جب یہ پروگرام منعقد کیا گیا تو لگتا تھا کہ ٹیم خالصہ اس کا اہتمام کر رہی ہے، لیکن آج خوشی ہے کہ لوگ خود اپنے گھروں سے چراغ اور تیل لے کر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد یہ بھی تھا کہ لوگ اس میں شامل ہوں اور شہداء کو یاد کریں، تاکہ شہداء کے اہل خانہ کو یہ محسوس نہ ہو کہ وہ تنہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر وزیراعظم کی جوانوں سے ملاقات، کہا اپنے گھر والوں کے ساتھ دیوالی منانے آیا ہوں

انہوں نے کہا کہ دیوالی کے دن اپنے گھروں کو روشن کرتے وقت اپنے گھروں، چوکوں اور عوامی مقامات پر شہداء کے نام پر دیے روشن کرنا ہر شہری اور اہل وطن کا فرض ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details