اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش - اودھم پور میں خراج عقیدت

این سی سی خواتین کیڈٹس نے گھاٹی میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

tribute
tribute

By

Published : May 7, 2020, 12:19 AM IST

ایک طرف کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لوگ پریشان ہیں تو دوسری طرف بھارت کا پڑوسی ملک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔

شہید ہوئے 8 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت

اودھم پور کی خواتین این سی سی کیڈٹس نے آج تشار مہاجن میموریل پر جاکر گزشتہ دنوں گھاٹی میں شہید ہوئے فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت اور ان کی شہادت کو سلام پیش کیا۔

لاک ڈاؤن کے باعث ان خواتین کیڈٹس نے ملک کے بہادروں کے اعزاز کے لئے ویڈیو بنائے جو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

این سی سی خواتین کیڈیٹس نےگھاٹی میں شہید ہوئے جوانوں کو پیش کیا خراج عقیدت کا نظرانہ۔

اس موقع پر این سی سی کیڈٹس نے کہا کہ وہ ملک کے لئے شہید ہونے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اس کی زبان میں مناسب جواب دیا جائے۔

این سی سی کیڈٹش کا کہنا تھا کہ اگر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی انہیں اجازت دیں تو وہ بھی بھارت کے دشمنوں کے ساتھ دو ہاتھ کرسکتے ہیں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلی صف میں کھڑے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details