بھارتی فوج کورونا کی اس جنگ میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کورونا کا علاج کرانے آئے شہری اور بھارتی فوج کے ایک افسر کی اہلیہ سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ جب ہم یہاں آئے تو کافی بیمار تھے۔ لیکن یہاں آنے کے بعد ہماری جان بچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کا ناردرن کمانڈ ملٹری ہسپتال جموں و کشمیر میں آرمی کا سب سے بڑا ہسپتال سمجھا جاتا ہے۔ اس اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
یہاں سول ایڈمنسٹریشن کی بھی مدد کی جا رہی ہے کیونکہ اودھم پور ضلع میں آر ٹی پی سی آر جانچ کا مرکز بھی اسی کمانڈ اسپتال میں ہے۔