اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: دو دن میں چار سو سے زائد گاڑیوں کا چالان - ادھم پور ٹریفک پولیس

ادھم پور ٹریفک پولیس نے شہر میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کا چالان کاٹتے ہوئے دو دن دو لاکھ بارہ ہزار روپے وصول کیے ہیں۔

دو دن میں چار سو سے زائد گاڑیوں کا چالان

By

Published : Sep 19, 2019, 3:26 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:10 AM IST

ادھم پورٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اپنی گرفت سخت کردی ہے۔

نئے ٹریفک قوانین کو نافذ کرتے ہوئے ادھم پور ٹریفک پولیس نے بڑے پیمانے پر گاڑیوں کے چالان کاٹے

ٹریفک پولیس نے نئے ٹریفک قوانین کے مطابق ادھم پور شہر میں بڑے پیمانے پر 400 سے زائد گاڑیوں کے کمپاؤنڈ چالان بنا کر 2 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانے کی وصولی کی۔

دو دن میں چار سو سے زائد گاڑیوں کا چالان

حکومت کی طرف سے جرمانے کی رقم میں اضافے کی وجہ سے زیادہ تر دو پہیہ ڈرائیور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہیں لیکن پھر بھی بہت سارے نوجوان ٹریفک قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے دو پہیے چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی نیشنل ہائی وے جے ایس جوہر نے کہا کہ صبح سے ہی انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر نیشنل اسٹیٹ روڈ کو بھی بلاک کرکے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے چالان کاٹ رہے ہیں شہر میں ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے لوگوں کو کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 5:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details