اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور ضلع ہسپتال میں کووڈ ویکسین کا ڈرائی ٹرائل - ڈسٹرکٹ اسپتال ادھم پور میں کوویڈ۔19 ویکسین

ادھمپور کے ضلع ہسپتال میں آج کووڈ ۔ 19 ویکسین کا ڈرائی ٹرائل ڈی ڈی سی ادھمپور اشوک کمار اور چیف میڈیکل آفیسر کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جس میں ویکسین لگائے جانے کے شروع سے لے کر آخر تک کے تمام طریقۂ کار کو ایس او پیز کے مطابق متعارف کرایا گیا۔

Today Dry trial of COVID-19 Vaccine held at District Hospital Udhampur
ادھم پورضلع ہسپتال میں کوویڈ ویکسین کا ڈرائی ٹرائل

By

Published : Jan 8, 2021, 5:00 PM IST

جموں صوبے کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رینو شرما کی ہدایت کے مطابق آج ڈسٹرکٹ اسپتال ادھمپور میں کووڈ ۔ 19 ویکسین کا ڈرائی ٹرائل کیا گیا۔

یہ ڈرائی ٹرائل اے ڈی ڈی سی ادھمپور اشوک کمار کے اے ایس اور چیف میڈیکل آفیسر کی نگرانی میں منعقد کرایا گیا۔

ادھم پورضلع ہسپتال میں کوویڈ ویکسین کا ڈرائی ٹرائل

اس ڈرائی ٹرائل میں ویکسین کے شروع سے لے کر آخر تک جن طریقۂ کار سے گزرنا پڑتا ہے، ان تمام فعل کی وضاحت کی گئی ہے اور کووڈ 19 کے ایس او پی کے مطابق تمام طریقہ کار کو سختی سے متعارف کروائے گئے۔

ضلع ادھم پور کے تین مقامات پر کووڈ ویکسین کی سہولیات دستیاب ہوگی جس میں پنچیری، رام نگر اور ضلع ادھمپور میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھی شامل ہیں۔

ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے سی ڈوگرا نے کہا کہ وہ کووڈ ویکسین لگانے سے پہلے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں تاکہ اگر کوئی کمی یا کوتاہی رہ جاتی ہے تو اسے فورا دور کی جاسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے آئندہ احکامات کا انتظار کر رہے ہیں، اور جیسے ہی حکومت کی طرف سے ہدایات دی جائیں گی ویسے ہی لوگوں کو بھی یہ سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: برڈ فلو کی دستک: جموں کے دو اضلاع میں پرندوں کے مرنے کی خبر

ABOUT THE AUTHOR

...view details