اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اسکیم کا فائدہ لینے کے لیے ادھار کا بینک سے لنک کرانا ضروری'

پینشن پانے والے لوگوں سے محکمہ سماجی فلاح و بہبود کے افسر نے اپیل کی ہے کہ اپنے ادھار کارڈ بینک سے لنک کروا لیں ورنہ ان کی پینشن بند ہو جائے گی۔

ادھار کا بینک سے لنک کرانا ضروری
ادھار کا بینک سے لنک کرانا ضروری

By

Published : Sep 30, 2020, 6:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں محکمہ سماجی فلاح و بہبود کے ضلع افسر اعجاز سبریا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس دوران صحافیوں کو جانکاری دیتے ہوئے سبریا نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ لینے کے لیے اپنے آدھار کارڈ بینک کے ساتھ لنک کروا لیں۔

ادھار کا بینک سے لنک کرانا ضروری

انہوں نے کہا کہ آج تک تقریبا 23000 لوگوں کے آدھار کارڈ کو بینک سے لنک کروایا گیا ہے، اس کے باوجود کئی لوگ ابھی بھی باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹواری کی ذات پر تنقید، بی ایس پی کا مظاہرہ


انہوں نے پینشن پانے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے ادھار کارڈ بینک سے لنک کروا لیں ورنہ ان کی پینشن بند ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ دیگر اسکیموں کا فائدہ لینے کے لیے آدھار کارڈ کو بینک سے لنک کرا لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details