اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں وکشمیر گورنمنٹ اسکول کے تین ٹیچرزکو قومی ایوارڈ - مرکزی وزارت تعلیم نے قومی ایوارڈ 2020 کے

ایوارڈ یافتہ سنیل کمار نے میڈیا کے ساتھ اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے دیہی علاقے میں جدید طریقہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

National Award
National Award

By

Published : Aug 24, 2020, 2:22 PM IST

مرکزی وزارت تعلیم نے قومی ایوارڈ 2020 کے لئے جموں و کشمیر سے دو اساتذہ اور لداخ سے ایک ٹیچر کا انتخاب کیا ہے۔

جموں وکشمیر گورنمنٹ اسکول کے 3 اساتذہ کا قومی ایوارڈ کے لئے انتخاب

جموں و کشمیر سے منتخب اساتذہ گورنمنٹ مڈل اسکول جکھر کے سنیل کمار، اپر پرائمری ٹکری (اودھمپور) اور بی ایم ایس کاشی پورٹلبل، گلاب باغ (سری نگر) کی روہی سلطانہ کا نام شامل کیا گیا ہے جبکہ لداخ سے مڈل اسکول ٹکناک ساکٹی، کھارو (لیہ-لداخ) کی ہیڈ ماسٹر سونم گیالتن کا نام منتخب کیا گیا ہے۔

مرکزی وزارت تعلیم، محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعہ تشکیل دیئے گئے آزاد جیوری نے پورے بھارت کے تقریباً 153 اساتذہ کے ناموں کی سفارش ایوارڈز کے لئے کی تھی جسے آج وزیر تعلیم نے منظوری دے دی۔

اسکول ایجوکیشن کی ڈائریکٹر انورادھا گپتا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “جموں و کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔ دو اساتذہ سنیل کمار، جی ایم ایس جاکھر، یو پی ایس ٹکری، اودھمپور اور روہی سلطانہ، بی ایم ایس کاشی پورٹائلبل، سری نگر کے اساتذہ 2020 کے قومی ایوارڈ کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔''

اس موقع پر اودھمپور کے سنیل کمار نے میڈیا کے ساتھ اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں وہ گزشتہ کئی برسوں سے تعلیم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ دیہی سطح کے بچوں کو جدید تعلیم دی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو نجی اسکولوں میں داخل کراتے ہیں، جہاں تعلیم صرف پیسوں سے دی جاتی ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں مناسب انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ زیادہ تعلیم یافتہ اساتذہ بھی دستیاب ہیں جو بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دیہی علاقے کے ایک متوسط ​​طبقے کے خاندان سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے اسکولوں میں بھی اچھی تعلیم دی جاسکتی ہے۔

وہ طلبہ طالبات کو نئی ٹکنالوجی جیسے لیپ ٹاپ، ای لرننگ، وال پینٹنگ وغیرہ کا استعمال کرکے تعلیم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچوں میں تعلیم کی سطح کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ اس ایوارڈ کے لئے انہوں نے محکمہ تعلیم اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details