اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: تین منشیات اسمگلر گرفتار - تین اسمگلروں کو 40 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کیا

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں تین اسمگلروں کو 40 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھمپور: تین اسمگلر 40 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار
ادھمپور: تین اسمگلر 40 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار

By

Published : May 18, 2021, 11:08 AM IST

ادھمپور میں واقع کلر علاقے میں دو دھاری مندر کے قریب پولیس نے تین اسمگلروں کو 40 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ملزمان سے ایک الیکٹرانک پیمائش مشین اور 2 ہزار روپے مالیت کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

معلومات کے مطابق گشت کرنے والی ٹیم نے دودھاری مندر کے قریب تین افراد کو مشکوک حالت میں بیٹھے ہوئے دیکھا۔

شبہات پر پولیس ٹیم نے تینوں کی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 40 گرام منشیات ضبط کی۔ دو ہزار روپے کی نقدی اور الیکٹرانک اسکیل مشین بھی ضبط کی گئی۔

ملزمان کی شناخت سکھدیو سنگھ ساکن سورنکوٹ بلن باولی ادھم پور، ابھینندن ساکن وارڈ 2 اور جیانند گری ساکن جگانو موڑ ادھمومر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details