جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور سے تقریبا آٹھ کلومیٹر دور سلموڑی علاقے میں چوروں نے دو مندروں اور ایک دکان میں چوری کی۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ چور مندر کے دان پاتر اٹھا لے گئے اور رادھا رانی کے مجسمے سے سونے کی نتھ بھی چرا لے گئے۔ دان پاتر تھوڑی دوری پر کھیت میں برآمد ہوا۔ پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیق شروع کر دی ہے۔
نرسنگھ مندر کے پجاری دلیپ داس مہاراج نے بتایا کہ پیر کے روز چوروں نے مندر میں چوری کی واردات کو انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ صبح تقریبا تین بجے جب وہ اپنے مندر میں بنے آرام گاہ سے باہر آنے لگے تو دیکھا کہ گیٹ باہر سے بند ہے۔