بلاک ڈویلپمنٹ کونسل 2019 کے چیئرپرسن انتخاب کے لیے مکمل فہرست ستمبر میں ہی تیار کر لی گئی تھی۔
الیکشن کے پیش نظر ادھم پور میں انتخابی عملے کی تربیت بھی شروع کردی گئی ہے، اس دوران تمام متعلقہ ملازمین نے ضلع الیکشن آفیسر سے میٹنگ بھی کی۔
ضلعی ترقیاتی کمشنر کے ساتھ میٹنگ
ادھم پور کے 17 بلاکس میں 1399 مرد ووٹر اور 673 خواتین ووٹر ہیں ، جو آخری رول 1772 کے مطابق کل ووٹرز کی تعداد ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے 316 بلاکس میں سے 310 بلاکس میں بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات ہوں گے۔
بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوگی اور ریاست بھر میں سہ پہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔
کاغذات نامزدگی 9 اکتوبر 2019 تک جمع کروائے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 اکتوبر 2019 کو ہوگی۔ امیدوار کی واپسی کی تاریخ 11 اکتوبر 2019 مقرر کی گئی ہے۔