اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی وے پر بنشیں، اودھم پور میں بسوں کا انتظام

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بندشوں کے فیصلے کے بعد اودھم پور میں مقامی انتظامیہ نے خصوصی بسوں کے انتظامات کیے ہیں۔ ان بسوں کے علاوہ پراویٹ بسیں نہیں چلائی جائیں گی۔

اودھم پور میں بسوں کا انتظام،متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 10, 2019, 3:00 PM IST

اودھمپور ضلع میں بہت سی تحصیلیں اور گاؤں قومی شاہراہ کے راستے میں آتے ہیں۔ان میں چنینی،کد،پتنی ٹاپ شدھ مہادیو۔لاٹی وغیرہ شامل ہیں۔

ان سب جگہوں کو محض ایک قومی شاہراہ ہی جوڑتا ہے۔ایسے میں عام شہری، ملازمین و طلبہ کو آمد و رفت کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے مد نظر ضلع انتظامیہ نے اودھمپور سے چینینی کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا انتظام کیا ہے۔

اودھم پور میں بسوں کا انتظام،متعلقہ ویڈیو

مقامی حکام کے مطابق، اگر لوگوں کی آمد و رفت زیادہ ہوگی تو بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بسیں عام لوگوں کے لیے ہر اتوار اور بدھ کے روز اودھمپور کے جکھینی چوک سے چلیں گی یا چنینی چوک سے اودھمپور کے لیے چلیں گی۔ عام لوگوں نے ضلع انتطامیہ کے جانب سے کیے گئے اس قدم کو سراہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details