جموں وکشمیر کے اہم سیاحتی مقام ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں برف باری ہوئی۔ برف باری کے درمیان سیاحوں نے ماتا کے دربار میں ماتھا ٹیکا۔ زبردست سردی ہونے کے باوجود جموں و کشمیر کے علاوہ باقی ریاستوں سے سیاح ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں پہنچ رہے ہیں۔
سیاحوں کے لیے ماتا کے دربار میں خاص انتظام کیا گیا ہے، حالانکہ کووڈ-19 کی وجہ سے لوگ کم سفر کر رہے ہیں، لیکن برف باری کے درمیان لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔