اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور میں نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج - JAMMU AND KASHMIR NEWS

ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں سے بات کی اور ملزم کو پکڑنے کے لئے مناسب کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

PROTEST IN UDHAMPUR AGAINST MURDER OF A YOUTH
ادھم پور میں نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 2, 2020, 6:49 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں زمینی تنازعہ کے سبب ایک نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

ادھم پور کے دین دیال کے علاقے سے ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ آج سہ پہر دین دیال علاقہ میں رہائش پذیر 26 سالہ نوجوان کو اس کے گھر کے قریب کچھ نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے نوجوان کی لاش لے کر ڈسٹرکٹ اسپتال ادھم پور کے باہر احتجاج کیا۔

احتجاجیوں نے انتظامیہ سے ملزمان کو پکڑنے اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ادھم پور میں نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج

ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں سے بات کی اور ملزم کو پکڑنے کے لئے مناسب کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واقعہ کے بعد ادھم پور کی دھار روڈ تقریبا 3 گھنٹے کے دوران ٹریفک کے لئے بند رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details