جموں:جموں وکشمیر کے ٹکری ادھم پور کے نزدیک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ سیاح زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ٹکری ادھم پور میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ سیاح زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے سیاحوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سبھی سیاح اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔