اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرائن بورڈ افسر کی لاش برآمد - شناخت شام سنگھ کے بطور ہوئی ہے

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار کو یہاں ادھ کوواری میں اپنے ہی کوارٹر میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔

شرائن بورڈ افسر کی لاش برآمد
شرائن بورڈ افسر کی لاش برآمد

By

Published : Jul 15, 2020, 6:33 PM IST

پولیس ذاریع نے بتایا کہ ادھ کوواری میں شرائن بورڈ کے ڈپٹی منیجر کو منگل کے روز سٹاف ممبروں نے اپنے ہی کوارٹر میں پر اسرا طور پر مردہ پایا۔ ہلاک شدہ کی شناخت شیام سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سٹاف ممبروں نے جب موصوف منیجر کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ ملنے پر وہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں انہیں مردہ پایا۔

یہ بھی پرھیں:

وشنو دیوی: پریشان حال مزدوروں کا امداد کا مطالبہ

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ خود کشی کا معاملہ لگتا ہے۔ تاہم اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details